اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کی رہائی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کا کیا حشر کیاجائے گا؟وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد ایک مختصر خطاب کیا، اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کا چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور انہوں نے جس زبان میں بات کی، اس پر بات کرنے پر مجبور ہوا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو دنیا کی تاریخ کا واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے،

پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ججز نے جو فیصلہ دیا وہ قرآن و سنت کے مطابق دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے آرمی چیف غیر مسلم ہیں، جنرلز کو کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے آپ کو پسند نہیں آئیں گے تو کیا آپ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے جو فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے، پاکستان عظیم ملک بنے گا تو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، ہم نے حکومت میں وہ کام کیا جو عملی طور پر کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ردعمل میں انتہائی غلط باتیں کی جارہی ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکاہوں کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ انسان کا ایمان مکمل ہی نہیں جب تک نبی ﷺ سے انسان عشق نہیں کرتا ہم نے عملی طورپر اپنی حکومت میں وہ کام کیا جو کسی پاکستانی حکومت نے نہیں کیا، ہالینڈ میں ڈچ پارلیمنٹرین نے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی تو واحد دنیا میں پاکستان ایسا ملک تھا جس نے شدید احتجاج کیا اور ہالینڈ کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی اور اس چیز کو روکا انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں بھی یہ ایشو اٹھایا جس پر یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے پہلی دفعہ فیصلہ کیا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا آزادی اظہار رائے میں نہیں آتا

یہ پہلی دفعہ ہوا ہے اور ہم نے عملی طورپر یہ کرکے دکھایا ہے کہ ہم نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں دیکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی باتیں ہورہی ہیں ججز کو قتل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، حکومت کا کیا قصور ہے اس میں؟ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنائیں گے تو کوئی مستقبل نہیں، ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر کرکے دکھایا ہے،

میں اور میری کابینہ نے ایک دن کی چھٹی نہیں کی، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی باتوں اور اکسانے میں نہیں آنا کہ ججز کو قتل کر دو، آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، آپ لوگ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اسلام کی خدمت نہیں ملک دشمنی ہو رہی ہے، یہ اسلام کی خدمت نہیں اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں، ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ کوئی توڑپھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دیں گے، ریاست کو کسی قسم کی کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے۔ ریاست عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…