منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا : ایف پی سی سی آئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ کریم عزیز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم

عمران خان نے تمام اہم اقتصادی معاملات میں کاروباری برادری سے بھرپور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے پالیسی سازی کے عمل میں نئی جان پڑ جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی حالیہ تفصیلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملکی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اہم اقتصادی امور، غیر ملکی منڈیوں تک رسائی، ٹریڈ پروموشن، کاروباری لاگت میں کمی اور برامدات کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بات ہوئی۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام اور کاروباری برادری کی اکثریت غیر ضروری درامدات پر پابندی چاہتی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنے، انھیں ترغیبات دینے اور ریفنڈ کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے اس شعبہ میں ترقی ہو گی جس کے بغیر ملکی مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…