پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے دورہ چین سے اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے سے ملک کی اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین اس لیے اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے بہت کچھ لے کر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف سرد جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان کے خلاف بھی شکنجہ کسا جا رہا ہے، بھارت کے زریعے انتشار پھیلایا جا

رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام پر کاری ضربیں لگائی جا رہی ہیں، ان حالات میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان اور چین کو پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں چین نہ صرف ادائیگیوں کو متوازن کرنے کے لیے امداد کا اعلان کر سکتا ہے بلکہ اربوں ڈالر کے نیے معاہدے بھی ہو سکتے ہیں۔ کا مزید کہنا تھا کہ چین آئی ایم ایف میں اپنے اثر رسوخ کو استعمال کر کے قرضہ کی شرائط بھی نرم کروا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…