جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ،وکلاء اور عدالتی عملے میں نیاز تنازع کھڑا ہو گیا،وکلاء کا جج احتساب عدالت کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری پرتشدد،تھپڑ مارے گئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر وکلاء اور عدالتی عملے میں نیاز تنازع کھڑا ہو گیا ، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نے مبینہ تشدد پر مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی جبکہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد نے واضح کیا ہے کہ اگر وکلاء کو آئندہ کمرہ عدالت میں جانے سے روکا گیا تو احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے اندراج مقدمہ کے لئے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ زبردستی ریکارڈ روم میں آنے والے وکلاء کو کمرہ خالی کرنے کو کہا تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، وکلاء نے تھپڑ مارے اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری احتساب عدالت کے مطابق ریکارڈ روم میں اہم نوعیت کا ریکارڈ موجود تھا، تشدد کرنے والے وکلا کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔دوسری جانب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد نے وکلاء کو احتساب عدالت میں داخل نہ ہونے پر نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پیشی پر وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف کی پیشی پر سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں کرفیو نافذ دیا جاتا ہے ،شہباز شریف کی پیشی سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے راستہ بند کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ شہباز شریف کی پیشی پر وکلا کو روکا گیا تو ردعمل اچھا نہیں ہو گا، اگر وکلا ء کو آئندہ کمرہ عدالت میں جانے سے روکا گیا تو وکلا احتجاج کریں گے۔  احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نے مبینہ تشدد پر مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی جبکہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ملک ارشد نے واضح کیا ہے کہ اگر وکلاء کو آئندہ کمرہ عدالت میں جانے سے روکا گیا تو احتجاج کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…