بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پناب صوبے کے قیام کا معاملہ آگے بڑھنے لگا،ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان یا بہاولپور میں قائم کیا جائے گا ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سیکرٹریٹ ملتان یا بہاولپور میں ایڈیشنل سیکرٹری کے ماتحت قائم کیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تشکیل شدہ ایگزیکٹو کونسل نے اپنی پہلی میٹنگ میں پہلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر اتفاق کیا ہے

کیونکہ آئین کے تحت نئے صوبے کا قیام آسان کام نہیں ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کونسل کے اجلاس میں کریں گے ذرائع کے مطابق یہ کونسل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تشکیل دی ہے اس طرح کا منی سیکرٹریٹ کے قیام کا منصوبہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی بنایا تھا جب اس پر جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا اور اربوں روپے صرف لاہور پر لگانے کا الزام بھی دیا گیا تھا ۔ تاہم شہباز شریف نے اس سکیم پر عملدرآمد نہیں کیا ۔ لاہور میں گزشتہ دنوں ہونے والے کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے انتظامی سیٹ اپ جنوبی پنجاب میں متعارف کروایا جانا چاہئے اس کے لئے حکومت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی پوسٹ کا اعلان کرے گی جو اس انتظامی سیٹ اپ کی قیادت کریں گے اس کے ساتھ مختلف محکموں کے خصوصی سیکرٹریز کام کریں گے جن کا عوام سے براہ راست تعلق ہوتا ہے ۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبے کے قیام کے لئے پارلیمان میں دوتہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم ضروری ہے اور متعلقہ صوبے کی دوبارہ منظوری بھی ضروری ہے لیکن پی ٹی آئی کے پاس یہ اکثریت فی الحال نہی ہے ذرائع کے مطابق کونسل نے ابھی یہ تمام آئینی اور قانونی معاملات کو حل کرنا ہبے اس کونسل کے چیئرمین چودھری طاہر بشیر چیمہ ہیں اور اس میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد خان مزاری ، وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…