کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ میں میاں بیوی کا تنازعہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا، کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی 3 رکنی بینچ کے روبرو میاں بیوی کے تنازع پر سماعت ہوئی۔ شوہر نے کہا کہ میری بیوی نے میرا شناختی کارڈ واپس نہیں کر رہی ہے۔ شوہر کے اس جملے پر دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا اور کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔خاتون نے کہا کہ اس شخص نے میرے ساتھ شادی کرتے وقت
بہت سارے وعدے کیے تھے۔ مکان وغیرہ بہت کچھ دینا کا کہا تھا مگر دیا کچھ نہیں دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر آپ نے ان کا شناختی کارڈ رکھ لیا۔ اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو سول کورٹ جائیں، میں نے اپنی زندگی کے 18 سال برباد کر دیے۔چیف جسٹس نے دونوں میاں بیوی کو چیمبر میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، چیمبر میں چیف جسٹس نے میاں بیوی سے کہا کہ آپ کا معاملہ گھر کا ہے، بزرگوں کو بٹھائیں اور معاملہ حل کریں، چیف جسٹس نے درخواست نمٹادی۔