منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

اٹلی کی قونصل جنرل کا قومی ادارہ برائےامراضِ اطفال کا دورہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو نے اپنے ملک کے ماہرین اطفال کے ہمراہ قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال کراچی کا دورہ کیا ، اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی روابط بڑھانا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اٹلی کے طبی ماہرین کی ٹیم جب قونصل جنرل اینا روفینو کی قیادت میں قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال پہنچی تو ادارے کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے ان کا استقبال کیا۔

اور انہیں اسپتال کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ خیرسگالی کے اس دورے کا بنیادی مقصد اٹلی کے ماہرین صحت برائے اطفال کو پاکستان میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ہیلتھ سینٹرز کا مسلسل رابطے میں رہنا ضروری ہے، اس سے کسی ہنگامی نوعیت کے کیس کو فوراً حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور مریضوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی، این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز اور عملہ انتہائی دل جوئی اور جانفشانی سے مریضوں کی خدمت کررہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی این آئی سی ایچ اور اٹلی کے اسپتال کے درمیان معاہدہ یقینی بنائیں گے جس کے تحت یہاں کے ڈاکٹرز اور عملے کو اٹلی بھیجا جائے گا، اور اٹلی کے ڈاکٹر اور طبی عملہ یہاں آکر تربیت حاصل کریں گے ۔ اس معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مہارتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…