بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ماڈل کی ریمپ پر واک کے وقت بلی کی آمد، ویڈیو وائرل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے فیش شو میں ماڈلز کی ریمپ پر چہل قدمی کے وقت بلی آگئی اور اُس نے اپنی شرارتوں سے سب کے دل جیت لیے، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فیشن شو میں عام طور پر ماڈلز ریمپ پر مختلف ڈیزائنرز کے لباس زیب تن کر کے واک کرتی ہیں مگر ترکی میں ہونے والے شو میں ریمپ پر لوگوں نے ایک ساتھ کیٹ واک بھی دیکھ لی۔ استنبول میں منعقد ہونے والے ایمسوڈ انٹرنیشنل فیشن شو میں دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی کہ جب ماڈل کو ریمپ پر واک کے لیے مدعو کیا گیا تو اُس کے

پیچھے پیچھے بلی بھی آگئی۔ ریمپ پر آنے والی بلی اسٹیج پر بیٹھ گئی اور اُس نے ماڈل کے دوپٹے پر پنجے بھی مارے، دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔ ایلان اور پوائز نامی ماڈلز کا کہنا ہے کہ وہ ریمپ پر بلی کو دیکھ کر خوف زدہ ہوگئی تھیں البتہ انہوں نے اپنے کام پر دھیان دیا کیونکہ رُک جانے کی صورت میں آئندہ کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے تھے۔ شرکا نہ صرف بلی کی آمد پر محضوض ہوئے بلکہ ہال میں قہقے بھی گونجے اور سب اس منظر سے بہت زیادہ محضوظ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…