کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی ایسوسی ایشن نےگھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کردی۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلوکمی کا اعلان کردیا۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا کے مقرر نرخوں سے بھی
قیمت نیچے آگئی ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200 روپے کمی کردی جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1673 روپے کمی کی گئی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 120 سے 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔