منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی،حکومت نے ٹیکس کی چھوٹ دے دی،وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایک ماہ میں قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی ،گھریلو سلنڈر 300روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کی حیرت انگیز کمی ہوئی ہے ۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا نے ماہ اکتوبر میں ایل پی جی 142روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673روپے مقرر کی۔

حکومت پاکستان ، وزارت پیٹرولیم نے فوری طور پر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے لیٹر پر نوٹس لے کردرآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دی اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے اوگرا کو بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری آڈٹ مکمل کر کے انکے لائسنس منسوخ کرنے کرنیکا حکم جاری کر دیا۔ جس کے فورا بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔ صرف ایک ماہ میں قیمت میں 25روپے فی کلو ، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ۔ کھوکھر نے کہا کہ قیمت میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پربے حد مشکور ہیں۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قیمت 142روپے فی کلو سے کم ہو کر 120سے 125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390سے 1450روپے تک آ گیا۔  ایک ماہ میں قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی ،گھریلو سلنڈر 300روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کی حیرت انگیز کمی ہوئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…