بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جھوٹے کینسر کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی آسٹریلوی خاتون گرفتار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جھوٹے کینسر کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کو پولیس نے دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام نے جھوٹے کینسر کا ڈرامہ رچا کر علاجے کے نام پر پیسے بٹورنے والی خاتون کو گرفتار دھوکا

دہی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوئنز لینڈ کی رہائشی 27 سالہ لوسی ویلینڈ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کینسر کے علاج کے لیے جعلی دستاویزات شائع کی تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وی لینڈ نے سوشل میڈیا پر علاج معالجے کے حوالے چندہ جمع کرنے کے لیے’گو فنڈ می‘ عوامی اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کی جانب سے خاتون سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 27 سالہ وی لینڈ نے رواں برس کے آغاز میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں میڈیکل کا سامان بھی موجود تھا اور خاتون آکسیجن ماسک لگائی ہوئی تھی۔ لوسی وی لینڈ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی دیگر تصاویر میں بتایا کہ میرے بال ختم ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے مذکورہ خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا ہے تاہم حکم دیا ہے کہ پاسپورٹ کورٹ میں جمع کروائے اور دسمبر میں دوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…