پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے 500 عراقی فوجی بیوی بچوں سمیت قتل کر ڈالے

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” نے ایک تازہ وحشیانہ کارروائی میں عراق کے شہر الرمادی میں پانچ سو کے قریب عراقی سیکیورٹی اہلکاروں کو ان کے بیوی بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ایک ہی دن میں داعش کی کارروائی میں عراقی فوجیوں کا اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام پہلا واقعہ ہے جس نے فوج کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے میڈیا کو بتایا کہ داعشی جنگجو بارود سے بھری گاڑیوں اور دسیوں فوجی ٹرکوں کے ساتھ الرمادی پر حملہ آور ہوئے اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرتے ہوئے شہر کی کئی کالونیوں پر قبضہ کرلیا۔ داعشی جنگجوﺅں نے فائرنگ کے ساتھ بارود سے بھری کاروں کے ذریعے دھماکے کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فوجی اور ان کے اہل خانہ ہلاک ہوگئے ہیں۔الراوی کا کہنا تھا کہ داعش کا حملہ اچانک تھا۔ سیکیورٹی فورسز داعش کے حملے کا جواب دینے اور قبضے میں لی گئی کالونیاں دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھئے:شالنی دیوی !خیرالنساء کیوں بنی؟ قبول اسلام کی ایک ایمان افروز داستان۔۔۔

انہوں نے کہا کہ الرمادی پر جمعہ کے روز کیے گئے حملے میں500 فوجی اہلکاروں کو ان کے اہل خانہ سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 50 مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو بارود سے بھری خودکش کاروں سے کیے گئے دھماکوں میں مارے گئے۔ داعش کے حملے میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ بعض متاثرہ علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی بھی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…