اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد، کیااسرائیل سے خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں؟ ن لیگ کے احسن اقبال کے تہلکہ خیز انکشافات فواد چوہدری کی تردید ، جواب میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے،جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور کہا کہ سرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحال

واضح کرے۔جس پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ اس پر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اینٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…