منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے دورے سے قبل ہی چین نے کتنے ارب ڈالرز پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے؟ دورے کے بعد مزید کیا کچھ دیا جائے گا؟ چینی سفیر نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں یہ بات اسلام آباد میں تعینات چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے پریس کانفرنس کے دوران کہی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم چین میں اپنے ہم منصب کے علاوہ چینی صدر سے بھی ملاقات کریں گے، چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے اور عالمی مقاصد کے حصول کے لیے نئی حکومت اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، علاقائی امن خصوصاً افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جس کا ہمیں اندازہ ہے، سی پیک کے ذریعے پانچ سال میں دونوں ملکوں کے معاشی و اقتصادی تعلقات کو فروغ ملا، انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ چین کو سی پیک کے تمام فوائد نہیں مل رہے، اس سے متعلق تمام انداز غلط ہیں، پاکستان کے سی پیک پر تمام خدشات کا ازالہ کریں گے، چینی سفیر نے کہا کہ کچھ قوتوں پاک چین تعلقات اور دوستی کھٹکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اس دورے میں پاک چین تجارت کے امور میں اضافے کے حوالے سے بھی دورے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چینی سفیر ژاؤ جنگ کی پریس کانفرنس کے بعد چین کے نائب سفیر ژاؤ لیجان نے میڈیا نمائندوں کو سوالات کے جواب دیے، نائب چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو چین نے 2.7 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم چین کی بینک سے پاکستان کے مرکزی بینک میں آ چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام کو خوشخبری دیں گے۔ نائب چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے انہیں بڑی امدادی رقم دیں گے اور بہت سے کاروباری معاہدے بھی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…