جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا 2022 تک خلاء میں پہلا مشن بھجوانے کا اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلائی پروگرام کے تحت پہلا پاکستانی آئندہ 4 سالوں کے اندر خلاء میں بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلاء میں بھیجنے کی منظوری دے دی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پہلا پاکستانی شخص فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے چینی ادارے ‘چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی‘ (سی ایم ایس اے) کے تعاون سے خلاء میں جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس حوالے سے ‘سی ایم ایس اے‘ اور فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے پاکستانی ادارے ‘سپارکو‘ کے درمیان معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔ پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ 2 سیٹلائٹس خلاء میں بھیج دیں وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور اسپیس پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے وفاقی کابینا کے اجلاس میں ہونے والے دیگر فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے رواں برس جولائی میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے 2 سیٹلائٹس کو بھی پہلی بار خلاء میں بھیجا تھا۔ جولائی میں پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس) ون اور پاکستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ (پاک ٹیس ون اے) نامی سیٹلائٹس کو خلاء میں بھیجا گیا تھا۔ ان سیٹلائٹس سے پاکستان کو زمین کی نقشہ سازی، زراعت کی درجہ بندی اور تشخیص سمیت شہری اور دیہی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات کے انتظام سنبھالنے، ملک کی سماجی-اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے اور پانی کے وسائل کے انتظام سے متعلق مدد ملے گی۔ پاکستان نے اپنا پہلا خلاباز ایک ایسے وقت میں خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ بھارت بھی اپنا پہلا خلابار بھیجنا کا ارادہ رکھتا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت بھی 2022 تک پہلا شخص خلا میں بھیجے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…