منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی آمد کا بے تابی سے انتظار ہے!! چین نے وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے قبل ہی پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سفیر ژائو جنگ نے اسلام آباد میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نئے وزیراعظم پاکستان کا چین کے دورے کا بڑی بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات چینی سفیرژائو جنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین میں اپنے ہم منصب کے علاوہ چینی صدر سے ملاقات بھی کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی خواہش ہے کہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے ، نئی حکومت عالمی مقاصد کے حصول کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے ۔ چین پاکستان کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے ۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا اس وقت کافی چیلنجز کا سامنا ہے ، جس کا ہمیں ادراک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں سی پیک کے زریعے سے دونوں ممالک کے معاشی و اقتصادی تعلقات کو فروغ ملا۔سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔سی پیک کے تمام فوائد چین کو نہیں مل رہے اس متعلق تمام اندازے غلط ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین جائیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب کے علاقہ چینی صدر و وزیرخارجہ سے اہم ملاقاتیں بھی کریں ۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرریلوے شیخ رشید، وزیرپلاننگ خسرو بختیاراور وزیراطلاعات فواد چوہدری  بھی ساتھ ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…