لاہور( آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرے بیٹے کی طرح ہیں بچے جب تہذیب کے دائرے سے نکل جائیں تو انہیں سکھانا تو پڑے گا‘ایک بات واضح کرلیں، ممبران کی ممبرشپ نہیں بلکہ اس اجلاس میں داخلہ ممنوع ہے ان کی حرکتوں کی وجہ سے پابندی لگائی ہے ‘باہر بھی اور اندر بھی باقاعدگی سے حاضری لگائی جارہی ہے ‘
ماں باپ ہی کی طرف سے کوئی کمی رہ جائے تو کیا کیا جاسکتا ہے قومی اسمبلی میں کسی نے کسی کا گلا نہیں پکڑا۔ جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کسی کا روٹی پانی بند نہیں کرناکمیٹی رپورٹ پیش کرے گی شہباز شریف کی نالائقی کی وجہ سے جو جو منصوبے تعطل کا شکار ہوئے ان کی نشاندہی کرے گی ۔یہ ایوان کی کمیٹی ہے، پیسوں کی نشاندہی کرے گی ۔اسمبلی سمیت جتنے منصوبوں کی لاگت بڑھی ان سب کی نشاندہی کی جائے گی ۔ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض شہباز شریف کی وجہ سے ہوئے اسپتال مکمل نہیں کیے گئے ۔چالیس کالجز مکمل نہیں کیے گئے خزانہ پہلے بھی خالی تھا مگر نیت ٹھیک ہو تو سب کچھ کیا جاسکتا ۔ان کو شرکت سے روکا نہیں، اگر ایک بچہ ضد کررہا ہے سمجھ جائیں گے ۔الیکشن والے دن بھی انہوں نے ہنگامہ آرائی کی ۔چوتھی دفعہ انہوں نے ہنگامہ آرائی نہیں تشدد کیا ۔ہاوس کے تقدس کو برقرار رکھنا اور ایسے واقعات نہ ہونا بھی اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔کارکنوں کی برطرفیوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔صحافی کالونی کو مزید بڑھانے کا مکمل ارادہ ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرے بیٹے کی طرح ہیں بچے جب تہذیب کے دائرے سے نکل جائیں تو انہیں سکھانا تو پڑے گا‘ایک بات واضح کرلیں، ممبران کی ممبرشپ نہیں بلکہ اس اجلاس میں داخلہ ممنوع ہے ان کی حرکتوں کی وجہ سے پابندی لگائی ہے