ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹریفک جام سے پریشان ارب پتی نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان چاہے امیر ہو یا غریب، ٹریفک جام ایک ایسا مسئلہ ہے جو سب کو پریشان کرتا ہے، مگر اس سے نجات پانے کی کوشش بہت کم لوگ کرتے ہیں، اور اس مشکل سے تنگ آکر ایک ارب پتی شخص نے اس کا منفرد حل نکال لیا ہے۔ معروف کمپنیوں اسپیس ایکس، ٹیسلا اور پے پال کے بانی ایلون مسک طویل عرصے سے امریکی شہر لاس اینجلس کے ٹریفک جام

کے مسئلے سے پریشان تھے اور اس کا حل انہوں نے گزشتہ سال سرنگوں کی شکل میں پیش کیا تھا۔ ٹریفک جام سے چھٹکارے کے لیے گوگل کی نئی کوشش اس مقصد کے لیے انہوں نے ‘بورنگ کمپنی’ کو قائم کیا اور اب پہلی سرنگ کا افتتاح بہت جلد ہونے والا ہے۔ 2 میل طویل اس سرنگ میں لوگ شہر کے نیچے 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے اور اسے عام لوگوں کے لیے دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ سرنگ 10 دسمبر کو کھول دی جائے گی جبکہ لوگوں کے لیے مفت رائیڈز دستیاب ہوگی۔ یہ سرنگ ایلون مسک کے گھر سے دفتر تک پھیلی ہوئی ہے تاکہ انہیں مستقبل میں کبھی ٹریفک جام کا سامنا نہ ہو۔ ٹریفک جام کی کہانی ویسے تو ٹریفک کے مسئلے کا حل سرنگیں کھود کر نکالنا کچھ عجیب لگتا ہے مگر ایلون مسک کے دیگر منصوبوں جیسے ہائپر لوگ یا مریخ تک انسان بردار مشن بھیجنے سے زیادہ عجیب نہیں۔ تاہم سرنگیں کھودنا تکنیکی لحاظ سے تو ممکن ہے مگر لاجسٹک لحاظ سے درد سر سے کم نہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…