بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بلجیم کے ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسے پر مجبور کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلجیم(این این آئی)بلجیم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلجیم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکو اْس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو

پولیس ان کی منتظر تھی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دکان کے مالک ڈیڈیئر نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کامیڈی فلم کی طرح تھا۔ ڈاکوؤں کا یہ گروہ بلجیم کے سب سے نالائق ڈاکوؤں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…