جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرپٹ مافیا اربوں کی کرپشن کرکے باہر اپنی جائیدادیں خرید رہا ہے ،این آر او دور کی بات،اب کرپٹ افراد کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہئے؟آئینی و قانونی ماہرین نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) آئینی و قانونی ماہرین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ این آر او تو دور کی بات اب تک لیئے جانے والے تمام تر قرضوں کا بھی حساب کرپٹ افراد سے لیا جانا چاہیے‘ ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا اور کرپٹ مافیا اربوں روپے کی کرپشن کرکے باہر اپنی جائیدادیں خرید رہا ہے۔ وزیراعظم کی تقریر ہر غریب فرد کے دل کی آواز ہے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مایہ ناز آئینی ماہر ایڈووکیٹ اظہر صدیق اور ایڈووکیٹ اشرف گجر نے کیا۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم نے اپنے حلف کی عین پاسداری کی ہے کرپٹ لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے پائی پائی کا حساب لینا چاہیے۔ اور احتسابی عمل کو مزید طاقتور بنانے کیلئے اس ادارے میں سہولیات دینا چاہیں۔ وزیراعظم نے کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرکے آئین کے آرٹیکل چار او رپانچ پر عملدرآمد کیلئے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ ہماری تو خواہش ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں اقتدار سے قبل جو نعرے لگا کر آتی ہیں اس آئین میں بھی ترمیم کی جائے تاکہ آرٹیکل 62(1)F کی تحت نااہل کیا جائے۔ دوسری جانب معروف آئینی ماہر ایڈووکیٹ اشرف گجر کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا تھا اور جرائم پیشہ افراد ہمیشہ این آر او کے ذریعے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا ہر غریب فرد کے دل کی آواز ہے۔ اس ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض پیدا ہورہا ہے۔ قرضوں کے بوجھ تلے پلا انسان کبھی بھی اپنا آپ کو سنبھال نہیں پاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…