جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت میں نیا گروہ سرگرم ،لڑکیوں کو استعمال کرکے شہریوں کو جھانسا دینے اور فحش ویڈیو زبنا کر بلیک میل کئے جانے کا انکشا ف ،6ملزمان گرفتار

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے تھانہ کورال پولیس نے شہری کو بلیک میل کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے شہری کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں اور اس سے 5لاکھ روپے بھتے کا تقاضا کیا ۔ راولپنڈی کے رہائشی طلال ناصر نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ اسے ایک لڑکی نے موبائل فون پر فون کیا اور کہا کہ آج ملاقات کیلئے آؤ اور ساتھ کھانا بھی لیتے ہوئے آؤ، میں اس لڑکی کے بہکاوے میں آ گیا اور اپنی موٹرسائیکل پر اس کیلئے کھانا لے کر غوری ٹاؤن پہنچا تو

جب مقررہ مقام پر پہنچا تو وہاں 3نامعلوم افراد آئے جو مجھے ایک گھر کے اندر لے گئے اور جاتے ہی مجھے برہنہ کر دیا اور ایک لڑکی کو میرے ساتھ کھڑا کرکے قابل اعتراض ویڈیو بنائی ۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ ویڈ یو بنانے والے کے گلے میں پریس کا کارڈ تھا اور ایک شخص نے نیلے رنگ کا مائیک میرے سامنے رکھ کر میرا انٹرویوکرنا شروع کر دیا، اس کے گلے میں بھی پریس کا کارڈ تھا، وہ مجھ سے سوالات کرنا شروع ہو گیا، جب میرا انٹرویو مکمل ہوا تو ایک تیسرا شخص پولیس کی وردی میں سامنے آیا اور اس نے مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دیئے اور مجھے کہا کہ تمہیں تھانے میں بند کر کے تمہارے خلاف زناء کی ایف آئی آر کاٹیں گے، ملزمان نے مجھ سے جیب میں موجود 16000روپے نکلوائے اور میرا موبائل فون بھی لے لیا۔ بعد ازاں مجھے بینک کی اے ٹی ایم مشین پر لے گئے جہاں سے انہوں نے مجھ سے مزید 16ہزار روپے بھی نکلوائے اور مجھے واپس اس گھر میں لے آئے اور کہا کہ اگر 5لاکھ روپے نہ دیئے تو آپ کی ویڈیو اور آپ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، بعد ازاں دریں اثناء اسلام آ با د پولیس نے شہر ی کی قابل اعتراص ویڈ یو بنا کر اسے بلیک میل کر نے ، رقم لو ٹنے اور بھتہ ما نگنے والے ایک گر وہ سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی رقم ، شراب اور اسلحہ وایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے

تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کورال پولیس کو مدعی مقدمہ طلا ل نا صر نے درخو است دی کہ اسے ملزمان نے ایک لڑ کی کے ذریعے غو ری ٹا ؤن فیز 4 سی گھر میں بلا کر اسے کمر ے میں بند کر دیا اس کو ما ر ا پیٹا اسے بر ہنہ کر کے ایک لڑ کی کے اس کی قا بل اعتراض ویڈ یو بنا ئی اور اس سے رقم بھی چھین لی ،

اسکے بعد اسے بلیک میل کر تے ہو ئے اس سے مزید رقم کا مطا لبہ کیا ، مذکو رہ کی درخو است پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 482مورخہ23-10-2018بجر م 170/171/382/342/385/386/34ت پ 25-Dٹیلی گر اف ایکٹ تھانہ کورال درج لیا،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسیدمحمد امین بخا ری نے کی ہد ایت پر ایس ایچ او تھا نہ کورال انسپکٹر قاسم نیازی ، اے ایس آئی عامر حیا ت معہ دیگر ملازمان نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے

اس گر وہ کے 06 ملزمان محمد صغیر،ساگر بشیر ،بشیر احمد رفاقت بھٹی ،محمد اشرف ولد رفیق اور مسماۃ سمیر انسیم کو گرفتار لیا ، ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے، علا وہ ازیں سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد شفیق نے تھا نہ گو لڑ ہ کے مقدمہ نمبر 367/18زیر دفعہ 395/412ت پ میں گرفتار ملزمان طا ر ق محمود اور نبیل احمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے علیحدہ مقدما ت درج کر لیے، جبکہ انسپکٹر حیدر علی نے مخبر خا ص کی اطلا ع پر

مل پو ر میں کا رروائی کر کے قما ربا زی میں ملوث پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی رقم 6ہزار630روپے ، موبا ئل فون اور آ لا ت قما ر با زی بر آمدکر لیے، اے ایس آئی حیدر علی نے مخبر خا ص کی اطلا ع پر بنگش روڈ علا قہ تھا نہ بہا رہ کہو سے ملزم محمد افضال سے 90لیٹر شراب اور 250خا لی بو تلیں بر آمد کرلیں، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے ملزم عرفان شاہ سے 180گر ام چرس اور اے ایس آئی محمد حنیف نے

ملزم چاند مسیح سے 10بوتلیں شراب بر آمد کرلیں ۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے سب انسپکٹر طا لب حسین نے ملزم عادل خان سے 115گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخاری نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…