جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے تین ارب ڈالر اور تیل ادھار دینے کے بدلے کیاشرط عائد کی؟معاملے سے راحیل شریف کا کیا تعلق ہے؟وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سب منظر عام پر لے آئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر اور تیل ادھار دینے کے بدلے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے ٗ ہم پر مدینے والا کا کرم ہوگیا ہے ٗ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ ریلیف کوئی تعلق نہیں ٗنواز شریف اور ان کا خاندان شاہی فیملی کے ریڈار میں مجھے نظر نہیں آرہا ہے ٗپاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ٗ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات ہورہی ہیں ٗ

ہم محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ٗچاہئیں گے کہ مسئلہ بہترطریقے سے حل ہو۔ بدھ کو ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سعودی عرب سے ریلیف لینے کی نوازشریف حکومت بھی کوشش کرتی رہی اور اس سے پہلے جب آصف علی زر داری صدر تھے اور پیپلز پارٹی کی نئی نئی حکومت آئی تھی اور میں وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی ریلیف کی کوشش کی گئی تھی مگر کامیابی نہیں ملی تھی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ریلیف کو مدینے والا کرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ مدینے والا کا ہم پر کرم ہوگیا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی امداد اور تیل ادھار دینے پر کوئی شرائط عائد نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان مستحکم ہو ٗ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا ہے اور جب بھی پاکستان کو کوئی مشکل پیش آئی تو سعودی عرب نے بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ ریلیف کوئی تعلق نہیں ہے ٗ سعودی عرب کی جانب سے کوئی شرئط عائد نہیں کی گئی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی فیملی شاہی خاندان کے ریڈار میں نظر نہیں آرہا ۔ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھے تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل بارے سوال پر وزیر خارجہ نے کہاکہ استنبول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ٗ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں ٗ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ٗ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ہم محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہئیں گے کہ مسئلہ بہتر طریقے سے حل ہو ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا اپنا قانون ہے اور ترکی کا اپنا قانون ہے وہ کیا کہتا ہے ٗ دونوں کو بیٹھ کر جمہوری انداز سے اس معاملے کو حل کر نا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…