اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کیلئے مجموعی طورپر کتنے ارب ڈالر دیئے جائیں گے اوراس وقت پاکستان کا خسارہ کتنے ارب ڈالر ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (این این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے موجودہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے مجموعی طور 12ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا جس کا تاجر برادری خیرمقدم کرتی ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت کی مشکلات کم ہوں گی اور سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں

جبکہ ملک کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے اور اس سال پاکستان کو کئی ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو ایک سال کیلئے 3ارب ڈالر کی امدادکی فراہمی اور تین سال کیلئے 9ارب ڈالر کا تیل ادھار خریدنے کی سہولت فراہم کرنے سے معیشت کی مشکلات کچھ حد تک کم ہوں گی اور حکومت کو یہ موقع ملے گا کہ وہ معیشت کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔ احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ دس ہزار بیرل یومیہ تیل درآمد کرتا ہے اور سعودی عرب کی طرف سے تین سال کیلئے ادھار تیل دینے کی سہولت سے 9ارب ڈالر کی بچت ہو گی جس کو حکومت معیشت کی ترقی کے کاموں پر استعمال کر سکتی ہے جس سے ملکی وسائل کافی بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس سال 18ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت نے برآمدات کو بہتر کرنے اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے تجارتی خسارہ کم ہو گااور برآمدات بہتر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوست ممالک سے مالی امداد اور آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے جو کوششیں کر رہی ہے اس سے سرمایہ کاروں کو نیا اعتماد ملے گا اور

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کاروبار کیلئے مزیدسازگار حالات پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے اور ٹیکس نظام میں انقلابی اصلاحات لانے کی کوشش کرے جس سے حکومت کے ریونیو میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں بے شمار قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں

لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر ابھی تک ان سے استفادہ حاصل نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان وسائل کو استعمال میں لانے کیلئے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے کیونکہ اس سے اربوں ڈالر پاکستان میں آئیں گے اور معیشت مضبوط ہو گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…