جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پشاور ائیرپورٹ کے ذریعے منشیات قطر لے جانے کی کوشش ناکام،مسافر کس کمال مہارت سے منشیات لے جارہا تھا؟اے ایس ایف عملہ بھی دنگ رہ گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

پشاور( آن لائن ) اے ایس ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے پاس موجود کرکٹ بیٹ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر قطر جانے والی پرواز کے مسافروں کی سامان کی تلاشی لینے کے دوران ایک مسافر کے سامان میں شامل کرکٹ بیٹ کو وزن زیادہ ہونے کے

باعث مشکوک جان کر توڑ دیا، جس کے اندر بڑی مہارت کے ساتھ خفیہ خانہ بنا کر چرس چھپائی گئی تھی۔اے ایس ایف کے مطابق چرس کا وزن تقریباً اڑھائی کلو گرام تھا، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا،اے ایس ایف کے مطابق ملزم کا نام یاسر ہے جو اورکزئی کا رہائشی ہے اور نجی فلائٹ سے قطر جارہا تھا۔ جبکہ ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…