جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، کرپٹ سرکاری ملازمین کے گرد بھی شکنجہ کسنے کا فیصلہ ‘ جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی گئی ،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی)پنجاب کے کرپٹ سرکاری ملازمین کے گردبھی شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا گیا ‘ کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور فراڈ کرنے کے الزام میں مختلف محکموں کے 30 سے زائد ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی ہے۔

جن سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی گئی ان افسران و ملازمین میں محکمہ پولیس، زراعت،محکمہ مال، ایل ڈی اے ، ایکسائز، خوراک، لوکل گورنمنٹ اور واسا کے افسران و ملازمین شامل ہیں۔اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے تفتیشی افسران کو ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔تفتیشی افسران سے یہ بھی کہا گیا کہ کرپٹ سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے جن ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی ہے ان میں سب انسپکٹر وسیم،عزیز اقبال، ایل ڈی اے ملازم رفاقت، کانسٹیبل عثمان،ریونیو آفیسر سعید، غلام ربانی، لوکل گورنمنٹ کے ملازم شکیل احمد، حفیظ ایکسائز ملازم زاہد، خالد محمود، اریگیشن ملازم سلیم احمد،ظہور احمد،پٹواری سخاوت، مجید احمد،ایل ڈی اے ملازم شکور احمد، بلڈنگ انسپکٹر اعجاز احمد، اعظم اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق کرپشن میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کا ساتھ دینے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے پرائیویٹ ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…