پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 پوائنٹس کی بہتری،پاکستان 140 ممالک میں کس نمبرپر آگیا؟حیرت انگیز اعداد و شمارسامنے آگئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی )عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، پاکستان نئی درجہ بندی میں 140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر رہا ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کی حالیہ سروے میں بھی 59 فیصد لوگوں نے بھی نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

اقتصادی فورم نے اپنی عالمی مسابقتی رپورٹ 2018ء جاری کی ہے جو کہ چار بنیادوں پر تشکیل دی گئی ہے۔ نئے اشاریوں سے ممالک کو چوتھے صنعتی انخلاء کے تناظر میں رہنمائی کا موقع ملے گا۔ پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجوں کی بہتری آئی ہے اور یہ نئی درجہ بندی میں 107 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشعل پاکستان عامر جہانگیر نے پاکستان میں مسابقت بہتر بنانے پر نیب کی تعریف کی۔ مشعل پاکستان اکنامک پراگریس سسٹم انی شی ایٹو عالمی اقتصادی فورم کے مستقبل کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان میں بدعنوانی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال بدعنوانی کے 102 واقعات کے مقابلے میں 2018ء میں کم ہو کر 99 واقعات ہوئے ہیں۔ شہریوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی پیدا کرنے سے یہ تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔ نیب کے اقدامات سے بلاامتیاز کارروائیاں اور مزید شفافیت ظاہر ہوتی ہے۔ حالیہ اقدامات سے نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید شفاف قوم بننے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کی حالیہ سروے میں بھی 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…