جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سوئی گیس کے نرخوں میں45فیصد کمی کے بعد پاکستان سے مختلف پراڈکٹس کی برآمدات میں بڑااضافہ ،پاکستان نے بھارت، چین نے برازیل کارُخ کرلیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں بتدریج اضافے کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے بھارت سے بڑے پیمانے پر روئی کی درآمدات شروع،پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھارت سے ریکارڈ 12لاکھ سے زائد بیلز کے درآمدی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ واہگہ بارڈر لاہور سے روئی درآمدات کی متوقع اجازت کے بعد بھارت سے روئی درآمدات میں اضافے کا امکان۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور

پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کے لئے سوئی گیس کے نرخوں میں45فیصد کمی کے بعد پاکستان سے پچھلے کچھ عرصے کے دوران مختلف کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا تھا جس سے توقع ہے رواں سال پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کو اپنی ضروریات کے لئے کم از کم ایک کروڑ پچاس لاکھ بیلز کی ضرورت ہو گی جبکہ رواں سال پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار ایک کروڑ دس لاکھ بیلز کے لگ بھگ متوقع ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھارت سے فوری طور پر روئی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اطلاعات سے مطابق اب تک بارہ لاکھ سے زائد بیلز کی درآمدی معاہدے طے پا چکے ہیں جنکی ڈلیوری نومبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے شروع ہو جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ چین نے امریکہ سے جاری اقتصادی جنگ کے باعث بھارت کی بجائے غیر متوقع طور پر برازیل سے بڑے پیمانے پر روئی کے درآمدی سودے شروع کر دیئے ہیں جس سے مستقبل قریب میں روئی کی بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی کا رجحان سامنے آ سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور روئی کی قیمتیں300روپے فی من اضافے کے بعد9ہزار100روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں اور ان میں ابھی مزید تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…