جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

کینیڈا کے وزیرامیگریشن وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بڑے مداح نکلے، پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے زبردست قدم اُٹھالیا، قابل تحسین اعلان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کینیڈا کے وزیرامیگریشن وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مداح نکلے، پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے زبردست قدم اُٹھالیا، قابل تحسین اعلان، تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیرامیگریشن احمد حسین وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بڑے مداح نکلے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام جاری پیغام میں احمد حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے

کہا کہ ہیلی وزیراعظم پاکستان! میں احمد حسین ہوں اور میں کینیڈین پارلیمنٹ کاممبر بھی ہوں اور امیگریشن منسٹر بھی ، میں آپ کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں آپ نے عظیم فتح حاصل کی میں آپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش کا اظہارکرتاہوں انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ پہلے کینڈین وزیرہونگے جو پندرہ سالوں میں پاکستان کا پہلی بار دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کینیڈا کو مزید قریب لانے کے لئے محنت کررہاہوں اور کینیڈامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ختمات کا معترف ہوں ، اس سے قبل بھی کینیڈا کے وزیرامیگریشن احمد حسین وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں کرتے رہے ہیں انہوں نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو میں بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی خوب تعریفیں کی تھیں انہوں نے عمران خان کی وزیراعظم بننے کے بعد پہلی تقریر کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیاتھا کہ ان کے پاس اس تقریر کی فوٹیج موجود تھی لیکن انہوں نے تقریر سننے کے بجائے اس تقریر کاٹرانسکرپٹ حاصل کیا اور اس کو بغور پڑھا کیونکہ وہ اس تقریر کا ایک ایک لفظ بغور پڑھنا چاہتے تھے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پہلی تقریر کی تعریف کی اور پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کا اعلان کیا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…