کراچی۔۔۔۔سپریم کورٹ کے سابق سینئیر جج جسٹس(ر)رانابھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی ہے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررضا ربانی نے جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس سے ملاقات کی، اس دوران دونوں شخصیات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران رانا بھگوان داس نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے ان کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ذمہ داری کو نبھانے سے معذرت کرلی۔واضح رہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر متفق ہوگئی تھیں، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مند کرنے کے لئے سینیٹر رضاربانی کو ذمہ داری سونپی تھی۔
رانابھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































