اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے علیم خان پر بجلیاں گرادیں !عثمان بزدار کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ایسا حکم جاری کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کو سی ایم کیمپ آفس خالی کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سینئروزیر علیم خان کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر 90 شاہد قائد اعظم چیف منسٹر کیمپ آفس کو خالی کر دیں جو کہ مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ساتھ ملا کر چلایا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کسی نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ سینئر وزیر علیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مکمل طور پر تعاون نہیں کر رہے اور وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس سے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے تھے جب ان کے والد شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشاد داد نے لاہور کا دورہ کیا اور پارٹی کی دوبارہ تنظیم سازی کے معاملات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور دیگرسینئر پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی.ارشد داد نے سینئیر وزیر علیم خان سے رابطہ کرنے کے لیے چار بار کوشش کی تاہم علیم خان نے انہیں پارٹی سے متعلق مشاورت کے لیے وقت نہیں دیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق بتایا جو کہ پارٹی کے صدر سینٹرل پنجاب بھی ہیں۔عمران خان نے عثمان بزدار کو فون بھی کیا اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی حیثیت پر زور دینے کو کہا۔اپنے لاہور کے دورے کے دوران بھی عمران خان نے چیف منسٹر سے ملاقاتیں کیں کیونکہ عمران خان کو اس بات کا یقین ہے کہ عثمان بزدار صوبے میں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہیں۔تاہم عثمان بزدار سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گرد کرتی رہتی ہیں کہ وہ اپنے عہدے کو سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…