جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا،شوہر نے بیوی کو قتل کیوں کیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) سکھن پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو دن قبل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر9 کے قریب رہائش پذیر عاشق علی نے اپنے حقیقی بھائی شوکت کی مدد سے بیوی صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا

پولیس واقعے کے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی تھی اہلخانہ نے جمعے کو لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔ سکھن پولیس نے مقتولہ کے بھائی ساجد علی مدعیت میں قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر عاشق علی اور اس کے بھائی شوکت کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کے گھروالوں کو کہنا ہے صائمہ کی 4سال قبل رشتے دار عاشق علی سے شادی ہوئی تھی جس سے 3 بچے ہیں ان میں 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ملزم اپنا نومولود بچہ رشتے دار کو دینا چاہتا تھا جس پر بچے کی ماں کا اس سے جھگڑا ہوگیا ،ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر صائمہ کو قتل کردیا۔جناح اسپتال کی لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کے بعد بتایا تھا مقتولہ کے جسم پر تشدد کا بظاہرکوئی کا نشان نہیں ہے۔  سکھن پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو دن قبل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر9 کے قریب رہائش پذیر عاشق علی نے اپنے حقیقی بھائی شوکت کی مدد سے بیوی صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا پولیس واقعے کے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی تھی اہلخانہ نے جمعے کو لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…