جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آ ئی این پی)اربعین پر عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزہ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، عراقی سفارتخانے کو بغداد سے احکامات موصول ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق عراقی سفارتخانہ (آج) پیر سے اربعین کیلئے دوبارہ ویزے جاری کرنا شروع کرے گا،سفارتی مشن پہلے مرحلے میں زیر التوا ویزہ درخواستیں نمٹائے گا،

عراقی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا۔ذرائع نے مز ید بتا یا کہ عراقی سفارتی مشن نے فیصلے سے نجی پاکستانی سیاحتی کمپنیوں کو بھی مطلع کردیا،واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے ویزہ معاملے پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ویزے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔ ضروری کوائف کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر آویزاں کیا جائے۔وزیر خارجہ نے زائرین کی واپسی کیلئے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ دوسری طرف عراقی سفیر نے بھی وزیر خارجہ کو سفارتخانے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ اربعین پر عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزہ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، عراقی سفارتخانے کو بغداد سے احکامات موصول ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق عراقی سفارتخانہ (آج) پیر سے اربعین کیلئے دوبارہ ویزے جاری کرنا شروع کرے گا،سفارتی مشن پہلے مرحلے میں زیر التوا ویزہ درخواستیں نمٹائے گا، عراقی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…