ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت خیبر پختونخواہ کا تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباء اور طالبات کو سکالرشپ دینے کا اعلان ،تفصیلات جاری

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی ) حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء اور طالبات کو ٹیسٹ کی بنیاد پر سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طورپر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا

جس کے تحت چھٹی اور ساتویں کلاس کے طلباء4 و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا اور ان کو خیبر پختونخواہ کے کسی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا اور بارہویں جماعت تک ان کے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخواہ برداشت کرے گی. اس ضمن میں سکالرشپ کے حصول کے خواہش مند طلباء4 و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ کیلئے چھٹی جماعت کے کورس کی تیاری ابھی سے شروع کر لیں.ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ اگلے سال جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عموماً اس سکالرشپ کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے قابل اور باصلاحیت بچوں کے اعلٰی تعلیم کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں لہذا حکومت کی کوشس ہے کہ تمام بچوں تک یہ پیغام بروقت مل جائے تاکہ وہ ٹیسٹ کے لئے پوری تیاری کرکے سکالر شپ کیلئے اہل ہوسکیں۔  حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء اور طالبات کو ٹیسٹ کی بنیاد پر سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طورپر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا جس کے تحت چھٹی اور ساتویں کلاس کے طلباء4 و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…