پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک اورسرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ،ناممکن نظر آنے والا منصوبہ کیسے مکمل ہوگا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔سرکاری ٹی وی سے بات چیت میں حکومت کے اکانومی اور انرجی کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف عوام کو سہولت حاصل ہو گی بلکہ اس سے قومی معیشت کے مختلف شعبے بھی ترقی کریں گے۔ انہوں نے پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اس پروگرام کے حوالے سے جامع اور ٹھوس حکمت عملی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس پروگرام میں حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ نجی شعبہ اور بلڈرز منصوبہ پر سرمایہ کاری کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 ملین گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے حکومت نے 40 فیصد گھر دیہی علاقوں، 40 فیصد شہری اور 20 فیصد گھر دور دراز علاقوں میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…