جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

گزشتہ 15 کے بعد نئی تاریخ رقم، وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دورہ کریں گے، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، دو نو ں مما لک کی قیا دت با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے سمیت با ہمی دلچسپی کے ا مور پر تبا دلہ خیا ل کر ے گی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے انہیں اس دورے کی دعوت ملائیشیاکے وزیر اعظم مہاتیر محمدنے حالیہ دنوں میں دی تھی ،

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دو طرفہ ملاقات میں علاقائی و بین الااقومی مسائل کے علاوہ دونوں ملکوں میں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی امور زیر بحث آئیں گے جس میں پاکستان اور ملائیشیا کی تاجر کمیونٹی کو دونوں ملکوں کے مابین ویزہ فری انٹری سمیت پاکستانی تارکین وطن کی جیلوں سے رہائی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا.پاکستانی سفارت کار ملائیشیا کی وزارت خارجہ سے دورے کا ٹائم ٹیبل لے چکے ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں ،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سننے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی دورے پر ان کا پرتباک استقبال کرے گی،ترجمان پاکستانی کمیونٹی سید فواد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 15 سالوں سے کسی بھی پاکستانی وزیراعظم نے ملائیشیا کا دورہ نہیں کیا، سفارتی اور سیاسی حلقے کے مطابق دورہ بہت اہم ہوگا  وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، دو نو ں مما لک کی قیا دت با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے سمیت با ہمی دلچسپی کے ا مور پر تبا دلہ خیا ل کر ے گی

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…