ہری پور(آئی این پی) مثالی پولیس کے مثالی کارنامے شہری کو برہنہ کرکے تشدد ویڈیو منظر عام پر آنے پر خود کو بچانے کے لیے متاثرہ شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے آئی جی کے پی کے چیف جسٹس وزیر اعظم عمران خان سے مثالی پولیس کے خلاف از خود نوٹس لے کر انصاف فراہمی کا مطالبہ کردیا
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک بااثر جلاد ڈاکٹر نے پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ذ اتی رنجش کے باعث شہری اشتیاق پر پولیس کے ساتھ مل کر پولیس رپورٹنگ روم میں اشتیاق احمد سکنہ ککوتری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے واضح دیکھ جا سکتا ہے جس میں مثالی پولیس اہلکار اور ہری پور ہسپتال کا ایک بااثر ڈاکٹر کی موجودگی میں برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ویڈیو منظر عام پر آنے شہری کے اہل خانہ کے احتجاج پرواقعہ کو چھپانے کے لیے پولیس نے مظلوم شہری کے خلاف تھانہ سٹی ہری پور میں ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کرکے حو الات میں بند کر دیا جبکہ میڈیا کی نشاندہی پر پولیس حکام مزید حقائق بتا نے سے کتراتے رہے رابطہ کرنے پر ڈی پی او پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں اگر پولیس اہلکار ملوث پائے گے تو قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔متاثرہ شہری اشتیاق کے اہل خانہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ شہری ریٹائرڈ پاک فوج کا ملازم ہے جس کومتاثرہ شہری کو ہری پو رکے ایک بااثر سیاسی ڈاکٹر سے ذاتی رنجش کی بناء پرپولیس کو استعمال کرکے پولیس ہسپتال کی پولیس رپورٹنگ روم میں لے جا کر سات پولیس اہلکاروں اور جلاد ڈاکٹر کی موجودگی میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔