جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے عوام کو ڈاکوئوں اور لٹیروں کےرحم و کرم پر چھوڑدیا پنجاب میں کتنے سوشہریوں کی حفاظت کیلئےصرف ایک پولیس اہلکارتعینات ہوتا ہے؟

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں 647 شہریوں کی حفاظت کیلیے صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہو نے کا انکشاف ہواہے، ہفتہ کو سینٹرل پولیس آفس لاہور سے تمام اضلاع کے افسران کو بھجوائے گئے ایک خط کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب پولیس کی نفری میں شدید کمی سے متعلق نشاندہی کی ہے،  صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں اضافے کی وجہ بھی نفری کا فقدان بتایا گیا ہے،ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے تمام اضلاع کے افسران کوحالیہ مردم شماری کے لحاظ سے

پنجاب پولیس کی مطلوبہ تعداد سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے،پولیس رولز 1934کے مطابق 450شہریوں کی حفاظت کیلیے ایک اہلکار کا ہوناضروری ہے، دوسری جانب تفتیش کے لیے 75درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے 12اہلکار تعینات کئے جانے چاہیے لیکن موجودہ حالات میں ایک پولیس اہلکار 647 شہریوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ اسی قانون پرعمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس کی نفری بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں پر غور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…