ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

چینی فوجی دستے بھارتی حدود میں پھرداخل،چینی فوجیوں نے 14مرتبہ ایل اے سی عبور کی ، بھارتی ذرائع ابلاغ پھٹ پڑا، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(آئی این پی) چینی فوجی دستے لداخ ریجن میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)عبور کرتے ہوئے ایک کلومیٹر تک بھارتی علاقے میں آ گئے۔تاہم بھارتی فوج کی طرف سے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ بھارتی علاقے میں ہیں توچینی فوجی دستے واپس چلے گئے۔

اے این آئی نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور بھارت سرحد پر ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔دی بینگ ویلی کے مقامی افرادکے مطابق یہ واقع ارونا چل پردیش کے علاقے میں پیش آیا،تاہم جب ایک بھارتی فوجی افسر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل اے سی عبور کر کے بھارتی علاقے میں آ گئے ہیں تو چینی فوجی واپس چلے گئے، حکام کے مطابق اگست اور اکتوبر میں بھی ایسے واقعات پیش آئے تھے ایک بار دو چینی ایم آئی۔17ہیلی کاپٹر بھی بھارتی فضائی حدود میں پانچ منٹ تک پرواز کرنے کے بعد واپس گئے تھے۔ یاد رہے اس علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان کوئی مستقل سرحدی حد بندی نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ الزام عائد کرتے ہیں کہ چینی فوجی دستے اس علاقے میں اب تک14مرتبہ سے زائد بار ایل اے سی عبور کر چکے ہیں جبکہ چینی ذرائع ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ چینی فوجی دستے لداخ ریجن میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)عبور کرتے ہوئے ایک کلومیٹر تک بھارتی علاقے میں آ گئے۔تاہم بھارتی فوج کی طرف سے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ بھارتی علاقے میں ہیں توچینی فوجی دستے واپس چلے گئے۔اے این آئی نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور بھارت سرحد پر ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔دی بینگ ویلی کے مقامی افرادکے مطابق یہ واقع ارونا چل پردیش کے علاقے میں پیش آیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…