بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان سے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملا قات ،قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرنے کے اعلان کے بعد ایک اوربڑی پیشکش کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا، قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں، تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو وزیر اعظم سے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان نے ملاقات کی،

ملاقات میں امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں نوکری دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطر زراعت، لائیو اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے،وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ دونوں باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جبکہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا،قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے، خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا، قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں، ملاقات میں امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…