پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے، ہرزہ سرائی کیلئے نہیں،نہال ہاشمی کے بعدمسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ بھی بول پڑے،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی موقف نہیں، فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے ہرزہ سرائی کیلئے نہیں۔ جمعہ کو رانا ثناء اللہ نے نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان پارٹی موقف سے مطابقت نہیں رکھا، نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی موقف نہیں،فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے ہرزہ سرائی کیلئے نہیں، پاک فوج کا مقصد ملک کی حفاظت ہے، کسی کی

زمین پر قبضہ نہیں، پاک فوج ملکی سرحدوں کی احسن طریقے سے حفاظت کر رہی ہے، میرے خیال سے اس بیان کو چلایا ہی نہیں جانا چاہیے تھا، اب یہ انڈیال کہ تمام چینلز پر چل رہا ہو گا، اداروں سے شکوہ ہو سکتا ہے لیکن یہ اندازہ گلہ کرنے کا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ کے وسائل پر کوئی قبضہ کئے بیٹھا ہوا ہے، ایٹم بم اور ایف 16صرف دکھانے کیلئے ہیں، ہمارے ملک کی 8لاکھ فوج ایک انچ زمین نہیں لے سکی، اسلحہ صرف دکھانے کیلئے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…