جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

حکو مت کا ہسپتالوں میں ڈرگ انونٹری آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ،بڑے فیصلے کرلئے گئے 

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پولی کلیک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں بارے دریافت کیا، انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں

جمعہ کو دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈرگ انونٹری آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سسٹم سے ادویات کی شارٹج کا بروقت پتہ چل سکے گا اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کی یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔مریضوں کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہماری حکومت وسائل انسانوں پر خرچ کرے گی جبکہ ہسپتالوں میں آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا ہیلتھ کارڈ دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا رہے ہیں جس سے پورے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کی مفت اور بہترین سہولیات میسر سکیں گی۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پولی کلیک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں بارے دریافت کیا، انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…