جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم پاکستان کو قرض دینے کے لئے تیار ہیں، آذر بائیجان نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ۔ آذر بائیجان کے سفیر نے کہاکہ آذربایجان پاکستان کوتوانائی کے شعبے میں سو ملین کریڈٹ دینے کیلئے تیار ہے۔ سفیر نے پاکستان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں تعاون پر زوردیا ور آذربائیجان اور پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژنز کے مابین باقاعدہ تعاون پر بات چیت کی ۔

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا کہ پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آذربایجان کے سیاحوں کو پاکستان میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ اور خوبصورت مناظر دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ چوہدری فواد نے کہاکہ پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جس نے آذربایجان کی آزادی کو تسلیم کیا ۔چوہدری فواد نے کہاکہ ملاقات میں پاکستان سے آذربایجان کے درمیان براہ راست فلایٹ پر بات چیت کی گئی ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا وفود کے آپسی تبادلہ سے تعلقات مزید مضبوط اور لوگوں کو ایک دوسرے کوسمجھنے میں مدد ملے گی۔ سفیر نے وزیر اطلاعات کو باکو میں ہونے والی بین الاقوامی انسانی فورم کے نام سے کانفرنس میں آنے کی دعوت دی ۔سفیر نے کہا کہ آذربایجان پاکستان کے کشمیر پر مؤقف کی حمایت کرتا ہے ۔ آذر بائیجان کے سفیر نے کہاکہ آذربایجان پاکستان کوتوانائی کے شعبے میں سو ملین کریڈٹ دینے کیلئے تیار ہے۔  چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…