اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا بغیرتحریری ٹیسٹ ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے محکمہ صحت میں کارکردگی دکھانے کے چکر میں بغیر تحریری امتحان کے ڈیڑھ ہزار ڈاکٹر ز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ڈاکٹرز کو انٹر ویو کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعےامتحان لیناطویل عمل ہے جس میں بے پناہ وقت لگتا ہے اور

سندھ حکومت عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے اس لیے انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور مخصوص شعبہ جات کے ماہرین کوکنٹریکٹ کی بنیادپربھرتی کیاجائے گا، ڈاکٹرزکوبعدمیں سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کرناہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے چھ ہزار ڈاکٹر بھرتی کرکے سندھ کے دیہی علاقوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…