پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن ، جنگ بندی کے باوجو لڑائی جاری، مزید 10 افراد ہلاک

datetime 16  مئی‬‮  2015
Tribesmen gather to show support to fighters of the anti-Houthi Popular Resistance Committee near Yemen's southwestern city of Taiz May 9, 2015. REUTERS/Stringer TPX IMAGES OF THE DAY
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں جاری پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود وسطی شہر تعز میں حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔یمن کے بیشتر علاقوں میں منگل سے شروع ہونے والی جنگ بندی نافذ العمل ہے جس کا مقصد 26 مارچ سے جاری عرب ملکوں کی بمباری اور حوثی باغیوں کے حملوں کے باعث مشکلات کا شکار لاکھوں یمنی شہریوں کو خوراک، پانی، ایندھن، دوائیں اور دیگر امدادی سامان بہم پہنچانا ہے۔اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی پیش قدمی اور عرب ملکوں کی جوابی فضائی کارروائی کے نتیجے میں یمن میں کم از کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو خوراک اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔لیکن وسطی شہر تعز کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مقامی ملیشیا اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں کم از کم 10 افراد مارے گئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دہالیہ شہر میں بھی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جن میں تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔جنوبی ساحلی شہر عدن کے ایک رہائشی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جنگ بندی سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور شہر بدستور حوثیوں کے قبضے میں ہے جس کے خلاف مقامی افراد مزاحمت کر رہے ہیں۔دریں اثنا یمن کے سرحدی قبائل نے خبر دی ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔یمن میں اقوامِ متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے نگران نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ یمن جانے والے سامان کی سخت جانچ پڑتال میں نرمی کریں تاکہ امدادی سامان کی رسائی تیز کی جاسکے۔امداد لے جانے والی تمام پروازیں متحدہ عرب امارات سے دارالحکومت صنعا جارہی ہیں جو گزشتہ سال ستمبر سے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز بھی حدیدہ اور عدن کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف جمعے کو حدیدہ اور المکلا کی بندرگاہوں پر امدادی سامان لے کر سات جہاز پہنچے ہیں جن پر ایندھن، گندم اور خوراک کا دیگر سامان لدا ہوا ہے۔دارالحکومت صنعا میں پیٹرول پمپ بھی جمعرات کی شب سے کھل گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…