جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صبح انگریزی اور شام میں جرمن زبان بولنے کی انوکھی بیماری میں مبتلا لڑکی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات انسان اس طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ جسے سن کر نا صرف انسان حیران ہو جاتے ہیں بلکہ ماہرین طب بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔ انگلینڈ کی رہائشی ہنا جینیکس ایک ایسی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے کہ جس میں وہ صبح کے وقت انگریزی اور شام میں جرمن زبان میں بات کرتی ہے۔ ہنا جینکنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ

یہ کسی مہارت کے تحت نہیں کرتی بلکہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہے جس میں اس کا ذہن اُسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ کتوں کو تربیت دینے کے پیشے سے منسلک ہنا جینکس جرمن زبان سے بخوبی واقف ہے لیکن اپنے پارٹنر اینڈریو سے اس کی بات چیت انگریزی زبان میں ہوتی تھی۔ انگلش لڑکی کی بیماری کو پہلی بار اس کے پارٹنر انڈریو نے اس وقت محسوس کیا جب امریکہ میں اسے متاثرہ لڑکی کا ایک چونکا دینے والا موبائل میسیج موصول ہوا۔ اینڈریو کے مطابق اس میسیج میں اسے انگلش کے صرف دو لفظ سمجھ میں آئے “ڈاگ اور ہاسپٹل،”باقی میسیج جرمن زبان میں تھا۔ اینڈریو کو میسیج بھیجنے سے ایک دن پہلے ہنا جینکس گھر کے قریب ایک پارک میں سائیکلنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوئی جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ہوش میں آنے کے بعد ہنا جینکس اپنے ارد گرد بولی والی جانے والی انگلش زبان کو سمجھنے سے قاصر رہی جس پر اسپتال انتظامیہ نے اس کی بہن مارگریٹ سے رابطہ کیا اور اسے ہنا سے بات کرنے کو کہا۔ بہن سے جرمن زبان میں بات چیت کے دوران ہنا جینکس کو اندازہ ہوا کہ ڈاکٹر اس کی بات کیوں نہیں سمجھ پا رہے تھے۔ ہنا نے بتایا کہ جرمن زبان اس کی اولین بولے جانے والی زبان ہے اور حادثے کے نتیجے میں اس کے دماغ سے انگلش زبان کی سمجھ ختم ہو گئی تھی۔ نیو رو سرجن کے مطابق ہنا جینکس کو ثانوی زبان بھولنے کا عارضہ لاحق ہے اور متاثرہ لڑکی کی واحد رابطہ کار اس کی بہن ہے۔ ہنا نے انگلش زبان دوبارہ کافی حد تک سیکھ لی ہے لیکن اب یہ اس کی دوسری زبان بن چکی ہے۔ ہنا کے مطابق دن بھر اسے انگلش زبان بولنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا لیکن شام ہو تے ہی وہ جرمن زبان میں سوچنا شروع کر دیتی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ہو جانے والی معذوری نے اس کی شخصیت پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں اور ہنا جینکس اس معذوری کے ساتھ بھی اپنی زندگی نارمل گزارنے کے لیے پُرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…