پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہم نے دیا ‘مبارکباد وزیراعظم وصول کررہے ہیں‘چیف جسٹس عمران خان سے متعلق کیاکچھ کہہ گئے؟

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ہم نے دیا جبکہ داد اور مبارکباد وزیراعظم وصول کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کیا۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے رواں برس اگست میں فیصلہ دیا تھا کہ سمندر پار پاکستانی حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں ‘تاہم چیف جسٹس نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ہی دیا تھا۔دریں اثنا پرائیویٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن 10 تاریخ تک علاج کی فیسوں کے حوالے سے رپورٹ دے‘ وہی فارمولا تمام نجی اسپتالوں پر لاگو ہوگا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ ہسپتال کہہ رہے ہیں کہ علاج کی فیسیں کم کردی ہیں، مخصوص تعداد میں فری بیڈز بھی دیے ہیں، اب سرجیمیڈ والے بتارہے ہیں کہ چارجز کم کردیے ہیں پہلے 18000 بیڈ کے چارجز لیے جارہے تھے، باقی تمام چیزوں کے چارجز الگ تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن 10 تاریخ تک علاج کی فیسوں کے حوالے سے رپورٹ دے‘ وہی فارمولا تمام نجی اسپتالوں پر لاگو ہوگا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے نجی اسپتالوں میں علاج کی قیمتوں کے تعین کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…