اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے300سے زائد درآمدی اشیا پر 5سے10فیصد اور12درجن سے زائد اشیا پر 2فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا، اس ضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے300سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں5سے10فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ 12درجن سے
زائد اشیاء پر2فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، 1800سے بڑی گاڑیاں مکھن، شہد، پولٹری فیڈ، گارمنٹس، چاکلیٹ سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو جائینگی، اس کے علاوہ ایل سی ڈی، ایل ای ڈی، انرجی سیونگ پمپ کی ریگولیٹری میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، سینما آٹوگرافک فلموں کی درآمد پر 3ہزار فی منٹ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔