بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آندھی اور طوفان کے دوران امریکی جوڑے نے ایسا انوکھا کام کردیا کہ جس نے دیکھا ،دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں آندھی اور طوفان جیسی قدرتی آفات کے دور ان امریکی جوڑے نے اپنی شادی ائیرپورٹ پر شادی رچالی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی جم اور لوری بیئری نامی جوڑے کی شادی کی تاریخ پہلے ہی سے طے تھی تاہم گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان مائیکل کی وجہ سے تمام کورٹ ہاؤس بند ہوگئے۔جم اور بیئری نے شادی سے پہلے ہنی مون کی تیاری بھی مکمل کرلی تھی جس کی وجہ سے دونوں پریشان تھے کہ اگر شادی نہ ہوئی تو وہ ہنی مون پر

کیسے جائیں گے۔اس پریشانی میں جوڑے نے کورٹ ہاؤس میں شادی کروانے والی خاتون افسر سے رابطہ کرکے اسے ایئر پورٹ آنے کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کرلی اور مقررہ وقت پر جیکسن ولی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور وہیں سے فلائٹ پکڑ کر10 روزہ ہنی مون پر اٹلی کیلئے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ طوفان مائیکل کے نتیجے میں امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شمالی علاقوں میں شدید تباہی آئی جبکہ اس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…