جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں ملازمین سب سے زیادہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بھی وقت نہ دینے کی شکایت کرتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پیداواری صلاحیت بھی متاثر ہورہی ہے۔ چند کمپنیوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ ملازمین کے زیادہ دیر تک کام کرنے کی وجہ سے ان کی پیداواری صلاحیت میں واضح فرق پڑ رہا ہےکیونکہ وہ اپنی نیند
صحیح طریقے سے پوری نہیں کر پا رہے۔ صرف ایک رات کی خراب نیند کا یہ نقصان جانتے ہیں؟ کمرشیلائزیشن کے اس دور میں جاپان کی چند کمپنیوں نے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں آنے والی کمی کو دیکھتے ہوئے زیادہ سونے اور نیند پوری کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ انعام دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کمپنیوں کے طے کردہ اس ضابطے کے مطابق زیادہ سونے والے ملازمین کو مخصوص پوائنٹس دیے جائیں گے جنہیں وہ کیفے ٹیریا اور کیفے وغیرہ میں استعمال کر سکتے ہیں اور اس کی ایک واضح مثال ‘کریزی’ نامی کمپنی ہے۔ رات کو کتنی نیند صحت کیلئے ضروری ہے؟ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی ویڈنگ پلاننگ کمپنی ‘کریزی’ نے زیادہ سونے والے ملازمین کیلئے حال ہی میں انعامی پالیسی کا اعلان کردیا تاکہ نیند پوری کرنے کے سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے نیند کی کمی کا ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ چلانے والی کمپنی ‘ایئرویو’ سے معاہدہ کرلیا اور یہ دونوں مل کر ملازمین کی نیند کے رجحان کا باقاعدہ معائنہ کریں گے۔ نیند کا مخصوص وقت صحت کے لیے اہم کیوں؟ جو ملازمین سلیپ اینالیسز ایپ کو اپنے موبائل فون پر انسٹال کر کے اس کا ڈیٹا کمپنی سے شیئر کریں گے، وہ اس بنیاد پر پوائنٹس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے کہ وہ اس طرح کمپنی کو یہ معلومات فراہم کرسکیں گے کہ انہوں نے روزانہ رات کتنے گھنٹے کی نیند پوری کی۔ ملازمین کو سونے سے قبل اسمارٹ فون پر ‘ایئر ویو سلیپ اینالیسز ایپ’ اسٹارٹ کر کے سونا ہو گا جس کے بعد وہ ملازم کے سونے کے معمولات سمیت دیگر اہم چیزوں کو ریکارڈ کر لے گی۔ نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات یہ ایپلیکیشن ناصرف ملازم کی نیند کے دورانیے کو ریکارڈ کرے گی۔
بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی بتائے گی کہ مذکورہ شخص کی نیند کتنی گہری تھی جبکہ نیند کے دوران حرکات و سکنات کا بھی مکمل رکارڈ دستیاب ہو گا۔ جو ملازمین ہفتے میں 5دن روانہ کم از کم 6گھنٹے کی نیند پوری کریں گے تو اس کے بدلے میں انہیں 100 پوائنٹس روزانہ کے حساب سے ملیں گے جو 100ین کے برابر ہوں گے اور انہیں کمپنی کے کیفے ٹیریا یا کیفے میں بطور رقم استعمال کیا جا سکے گا۔
نیند نہیں آتی؟ تو یہ آسان طریقہ آزمائیں مثلاً اگر ایک ملازم ہفتے میں پانچ دن 6گھنٹے کی نیند لیتا ہے تو اسے مجموعی طور پر 500 پوائنٹس (500ین) ملیں گے جبکہ 6 دن ایسا کرنے کے نتیجے میں پوائنٹس کی تعداد 600 ہو جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہفتے کے ساتھ دن کم از کم 6 گھنٹے کی نیند لینے والوں کے لیے بڑے انعام کا اہتمام کیا گیا ہے اور ایسے افراد کو ماہانہ 1000 پوائنٹس دیے جائیں گے۔
وہ عام عادتیں جو اچھی نیند سے محروم کردیں صرف یہی نہیں بلکہ اگر کوئی نیند کے حوالے سے مقرر کردہ یہ اہداف پورے نہیں کرتا اور صرف اپنی ماہانہ نیند کا ڈیٹا کمپنی سے شیئر کرتا ہے تو ایسے افراد کو بھی ایک ہزار پوائنٹس کا خصوصی بونس دیا جائے گا۔ کریزی نامی ویڈنگ پلاننگ کمپنی نے پہلے آزمائشی بنیادوں پر اس نظام کو متعارف کرایا تھا اور اس دوران نیند پوری
کرنے والے ملازمین کی پیداواری اور کام کی صلاحیت میں واضح فرق کو دیکھتے ہوئے رواں ماہ 10 اکتوبر سے اس کو کمپنی میں باقاعدہ نافذ کردیا گیا۔ سونے سے قبل ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں یہ انعامات شاید زیادہ پرکشش نہ ہوں لیکن جاپان جیسے ملک میں کافی فائدہ مند اور مثبت نتائج کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ یہاں ملازمین عموماً زیادہ دیر تک کام کرنے
کے عادی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ دنیا بھر میں سب سے کم نیند سنگاپور اور جاپان کے لوگوں کی ہے جو اوسطاً روزانہ رات 7 گھنٹے 24 منٹ کی نیند لیتے ہیں اور اس رپورٹ میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی نیند میں کمی کی نشاندہی کی گئی تھی۔