ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

افغان کھلاڑی کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے، ورلڈ ریکارڈ بھی برابر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کے ایک میچ میں حضرت اللہ زازئی ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر بلاخ لیجنڈز کے خلاف کابل زوانان کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ کی دوسری اننگز کے چوتھے ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دے کر 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں

کے کلب میں شامل ہوگئے۔چھ چھکے لگانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو ان سے سے قبل عظیم بلے بازوں یوراج سنگھ اور کرس گیل کے پاس ہے۔یوراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف جبکہ کرس گیل نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی اسٹرائکرز کے خلاف میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2016 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔حضرت اللہ زازئی نے بھی 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ میچ میں 17 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے۔اپنے اس ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حضرت اللہ زازئی نے کہاکہ میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں نے اپنی کارکردگی اپنے سب سے پسندیدہ کھلاڑی کرس گیل کے سامنے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور میرے دماغ میں کسی ریکارڈ کے بارے میں خیال نہیں تھا۔خیال رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ، فرسٹ کلاس اور لیگ کرکٹ میں جن کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز اور کرس گیل، بھارت کے روی شاستری اور یوراج سنگھ، جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز اور انگلینڈ کے روس وائٹلے شامل ہیں۔واضح رہے کہ بلاخ لیجنڈز نے کابل زوانان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ان کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں صرف 223 رنز ہی بناسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…